؞   پھریہا ریلوے لائن کے پاس نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی
۳ مئی/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
پھریہا(حوصلہ نیوز): پھریہا میں ریلوے لائن کے پاس سنیچر کو صبح ایک نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔بعد میں نوجوان کی شناخت رانی سرائے اسٹیشن کے پاس رہنے والے گوتم ولدمیتارام کے طور پر کی گئی۔گوتم کے گھر والوں کے مطابق لاش کے سر، پیر اور دیگر حصوں میں چوٹ کے نشان بھی پائے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق جمعہ کی رات گوتم پاس کے ہی کسی گاؤں میں رہنے والی ایک لڑکی سے ملنے گیا تھا لیکن پھر وہ نہیں لوٹا۔ گوتم کے بھائی کا الزام ہے کہ لڑکی اور اس کے گھر والے گوتم کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔گوتم کے بھائی نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ گوتم اکثر کسی لڑکی سے موبائل پر بات کرتا تھا لیکن اسے لڑکی کا نام یا گاؤں کے نام کا علم نہیں ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.